مسقط(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریویتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسقط میں حوثی باغیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد وہ مزید بات چیت کے لیے صنعاء جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے
مندوب مارٹن گریویتھ نے کہا کہ انہوں نے مسقط میں حوثی باغیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد وہ مزید بات چیت کے لیے صنعاء جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔بیان کے مطابق حوثیوں کے وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام اور ان کے معاون معین شریم سمیت دیگر عناصر نے گریویتھ سے ملاقات کی۔