صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک )یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کے قیام کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر یمن کے المہرہ شہر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا کپتان اور اس کا معاون شہید ہوگئے۔یہ ہیلی کاپٹر المہرہ میں دہشت گردی کے خلاف ایک مشن میں مصروف تھا۔ حکام نے واقعے کی
تحقیقات شروع کردی ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار ہوا تاہم اسے بہ حفاظت نہ اتارا جا سکا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں ہیلی کاپٹرمیں اس کا کپتان اور معاون شہید ہوگئے۔ یہ ہیلی کاپٹر المہرہ میں دہشت گردی کے خلاف ایک مشن میں مصروف تھا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔