ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطر دہشت گردی کے معاونین کی جنت ہے ،اماراتی سفیر

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں متعیّن متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل کو خطے میں انتہا پسندوں کا صوت المکبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دوحہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردی کے مالی معاون قرار دیے گئے افراد کی محفوظ جنت ہے۔انھوں نے یہ باتیں امریکی اخبار سے کیں اورکہاکہ متحدہ عرب امارات یمن میں ایران کے حمایت یافتہ

حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف لڑرہا ہے جبکہ قطر ایران کو مختلف شعبوں میں مدد کی پیش کش کررہا ہے۔انھوں نے کہاکہ قطر نے عراق میں اغوا کیے گئے شاہی خاندان کے افراد کی بازیابی کے لیے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب اور دوسرے انتہا پسندوں کو براہ راست کروڑوں ڈالرز ادا کیے تھے۔یمن میں قطر کے خیراتی ادارے عید چیرٹی نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے رنگ لیڈر عبدالوہاب الحمیقانی کو لاکھوں ڈالرز کی رقم ادا کی تھی۔یہ صاحب اس سے پہلے قطر کی وزارتِ مذہبی امور میں بھی کام کرتے رہے تھے۔انھوں نے قطر سے نشریات پیش کرنے والے قطر کے ملکیتی الجزیرہ ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے بارے میں کہا کہ یہ خطے میں انتہا پسندوں کا صوت المکبر ہے۔قطر نے خود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی انتہا پسندی سے استفادہ کرنے والا ملک ہے۔یوسف العتیبہ نے یمن میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سے اس ملک میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور القاعدہ کی موجودگی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف تین سال قبل جزیرہ نما عرب میں القاعدہ یمن میں ہوائی گھوڑے پر سوار تھی اور اس نے ملک کے ایک تہائی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔اس کے جنگجو یمنی شہریوں کو دہشت زدہ کررہے تھے اور امریکا اور دوسرے بین الاقوامی اہداف کو حملوں میں نشانہ بنانے کی سازشیں کررہے تھے لیکن آج القاعدہ کی یہ شاخ 2012ء کے بعد کم زور ترین سطح پر چلی گئی ہے۔اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ اس وقت یمن میں سب سے بڑا خطرہ ایران اور حوثی باغی ہیں جبکہ وہاں جاری جنگ کا خاتمہ عرب اتحاد کی اولین ترجیح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…