ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کا شام میں باغیوں کے آخری گڑھ کے خلاف کارروائی میں کیمیائی حملے پر انتباہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک )فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں وائی ویس لودریاں نے خبردار کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے آخری مضبوط گڑھ ادلب پر کیمیائی ہتھیاروں کے کسی بھی حملے کے دمشق میں رجیم کے لیے مضمرات ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بیجنگ میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ادلب میں باغیوں کے خلاف اگر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں تو فرانس اس کا فوری جواب دے گا۔اس لیے فرانس کیمیائی ہتھیاروں کے

استعمال پر خبردار کرتا ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ اس کے لیے سْرخ لکیر ہوگی۔شامی اور روسی فوجیں شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی تیاری کررہی ہے اور انھوں نے اس صوبے کا گھیراؤ شروع کردیا ہے۔ ترکی ،امریکا اور مغربی ممالک اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ بشارالاسد باغیوں کے زیر قبضہ اس آخری صوبے کو اپنی عمل داری میں واپس لانے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سمیت کوئی بھی جنگی حربہ استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…