اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تین خلابازوں کی واپسی ملتوی کی گئی ہے۔ تینوں خلابازوں کو شیڈول کے مطابق 14مئی کو واپس آنا تھا تاہم اب ان کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجودگی کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تینوں خلا باز ناسا، یورپیئن سپیس ایجنسی اور روسی خلائی ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے چلنے والے منصوبے کے تحت خلائی سٹیشن میں موجود تھے۔ خلائی مشن کے التوا کی وجہ روسی منصوبے کی ناکامی تھی۔ اس منصوبے میں کنٹرولرزخلائی گاڑی سے رابطے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد یہ خلائی گاڑی 7مئی کو زمین کی فضا میں تباہی سے دوچار ہوگئی تھی۔ امکان ہے کہ یہ انجینیئرز22مئی کوتازہ ترین صورتحال سے مطلع کریں گے۔ ناساکے مطابق اب ان خلائی انجینیئرز کی واپسی جون کے ابتدائی حصے میں ہوگی جس کے بعد جولائی میں دیگر تین انجینیئرز خلائی مشن پر روانہ کئے جائیں گے۔ ان انجنیئرز کی روانگی کے ہمراہ ہی پروگریس سکسٹی بھی لانچ کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
گاڑیوں کی خریداری۔۔! نیا حکم نامہ جاری
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
قیامت خیز گرمی سے 9 افراد جاں بحق، 2 روز میں اموات 19 ہوگئیں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں پھر بڑا اضافہ



















































