بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی منفرد موٹرسائیکل

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں سیدھا رکھنا بہت آسان ہوتا ہے مگر جب آپ اسے کسی جگہ روکتے یا ہلکا کرتے ہیں تو اس کا توازن برقرار رکھنا چلانے والے کا کام ہوتا ہے جو مشکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ تو اس کا حل معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی نئی کانسیپٹ موٹرسائیکل کی شکل میں پیش کیا ہے جو خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آر 1200 جی ایس نامی موٹرسائیکل جدید ترین ڈرائیور اسسٹنٹس سسٹمز سے لیس ہے جو گاڑیوں میں ہی نظر آتی ہے۔ بی ایم ڈبلیو کی تیار کردہ موٹرراڈ ٹیکنالوجی اس موٹرسائیکل کو خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت دیتی ہے، یعنی آپ بس بیٹھ کر سیر کا مزہ لیں، راستہ موٹرسائیکل خود طے کرے گی۔ ویسے کمپنی کا فی الحال سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے نظام کو بنانا ہے جو لاپروا موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے دیگر کو لاحق ہونے والے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکے۔ ویسے اس موٹرسائیکل کو بغیر کسی فرد کے چلتے دیکھنا کافی خوفزدہ کردینا والا تجربہ ہے۔ بی ایم ڈبلیو کے مطابق وہ ایسی موٹرسائیکلیں بنانے کے قریب ہیں جن میں مختلف فیچرز جیسے آٹومیٹک ایمرجنس بریکس اور ایکٹیو لین کیپ اسسٹ موجود ہوں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ہونڈا نے ایسی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرائی تھی جس میں موجود رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی موٹرسائیکل روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی کرنے میں مدد دیتی ہے، یعنی اسٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔ ہونڈا کی حیران کن موٹرسائیکل آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…