بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایپل کا پہلا ڈوئل سم آئی فون ایکس سی

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے 12 ستمبر کے ایونٹ سے پہلے آئی فون ایکس ایس کے حوالے سے کافی لیکس سامنے آرہی ہیں مگر اب 6.1 انچ کے ‘سستے’ ایل سی ڈی آئی فون کی بھی تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔ ایک لیک میں اس فون کی تصاویر سامنے آئی ہیں جسے ممکنہ طور پر آئی فون ایکس سی کا نام دیا جاسکتا ہے۔ مگر ایک اور رپورٹ کے مطابق اس فون کو آئی فون ایکس آر

بھی کہا جاسکتا ہے، تاہم ایکس سی کا امکان زیادہ ہے کیونکہ ایپل اس سے پہلے بھی اپنے بجٹ فونز کے لیے ایسا کرچکی ہے جیسے آئی فون فائیو سی۔ ایپل کے نئے آئی فون ایکس ایس کی پہلی جھلک دیکھیں اس فون کی تصاویر سے ان پرانی لیکس کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ گلاس بیک اور سنگل رئیر کیمرے کے ساتھ ہوگا، تاہم صارفین اس ڈیوائس کو مختلف رنگوں میں خرید سکیں گے، جیسے سفید، اسپیس گرے، روز گولڈ اور ریڈ۔ ایک تصویر سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ یہ آئی فون ڈوئل سم کارڈ سلاٹ کے ساتھ ہوگا اور یہ پہلی بار ہے کہ ایپل ڈوئل سم ڈیوائس پیش کرنے والی ہے۔ تاہم یہ ڈوئل سم سپورٹ چین، بھارت اور ایسے ممالک میں ہی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جہاں اضافی سم کا استعمال کافی عام ہے۔ ان تصاویر میں فون کے فرنٹ کو نہیں دکھایا گیا تو فی الحال ان افواہوں کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آئی فون ایکس سی آئی فون ایکس جیسے نوچ جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہوگا۔  ایپل کے نئے آئی فونز کی قیمتیں سامنے آگئیں تاہم بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس نئی ایل سی ڈی اسکرین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی اور لگ بھگ بیزل لیس ہوگی۔ اس کی قیمت کا فی الحال کوئی مستحکم خیال تو سامنے نہیں آیا مگر امکان ہے کہ یہ 650 ڈالرز سے 800 ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایکس سی سمیت ایپل کی جانب سے 3 نئے آئی فونز بدھ 12 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…