جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کیساتھ گٹھ جوڑ اور ساتھ دینے کا الزام مولانا فضل الرحمن نے اپنے قریبی ساتھی کو پارٹی سے نکال دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر جے یو آئی (ف)کے رہنما اسد اللہ وزیر کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر اپنے رہنما اور ضلع ناطم ہنگو اسد اللہ وزیر کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے جبکہ ان کے ساتھی کونسلر صاحبزادہ گل کو بھی

پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018میں اسد اللہ وزیر نے پارٹی پالیسی کے خلاف اقدامات اٹھائے تھے جس میں ان کے ساتھ کونسلر صاحبزادہ گل رحمان بھی معاون رہے اور اسی کو بنیاد بناتے ہوئے جے یو آئی (ف)نے یہ فیصلہ کیا۔ جے یو آئی ف ہنگو کے ضلعی امیر مفتی دین اصغر کے مطا بق کہ ضلع ناظم اسد اللہ سمیت دونوں ضلع ممبران کو وضا حتی نو ٹسسز جاری کر نے کے باوجود کو ئی وضا حت پیش نہ کر نے اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٰ رکینت کی منسوخی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ۔جس کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائیگا۔جے یو آئی ف کا ہنگامی اجلاس ضلع امیر مفتی دین اظہر حقانی کے زیر سر پر ستی منعقد ہوا جس میں ضلع ہنگو جے یو آئی امیر مفتی دین اصغر ،ضلعی جنرل سیکٹر ی مولانا رحمت اللہ زار سیکٹری اطلاعات مسعود الرحمن اور دیگر علماء کرام ،عہدیدران شریک تھے اجلاس میں تفصیلی غور ،وخوص اور جائز ہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قواعد ،ضوابط پر کوئی سمجھو تہ نہ کر تے ہو ئے جے یو آئی کے سابق ضلع نا ظم ہنگو منفتی عبید اللہ کے انتخا بی استعفی کے بعد ضلر نظا مت کے عہدہ کے لئے موجود ضلع ناظم اسد اللہ وزیر اور ضلعی کو نسلر صاحبزاد گل کو مخا لف سیاسی حریف تحریک انصاف پاکستان سے سیاسی گٹھ جوڑ بر تنے پر پارٹی رکینت منسوخ کرتے ہو ئے دونوں کو جے یو آئی ف سے فارغ کر نے کا اعلان کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…