بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں شہبازشریف کی ملاقات،رقت آمیز مناظر،اڈیالہ جیل کے باہر بڑی تعداد میں کارکن پہنچ گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں شہبازشریف کی ملاقات،رقت آمیز مناظر،اڈیالہ جیل کے باہر بڑی تعداد میں کارکن پہنچ گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے ، نوازشریف اور شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گلے ملکر آبدیدہ ہوگئے، اڈیالہ جیل کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے اور مجمع اکٹھا ہورہاہے

جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ، شہبازشریف نے نواز شریف سے ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے جسد خاکی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق مشاورت کی ، دونوں بھائی گلے ملکر آبدیدہہوگئے ، بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے حوالے سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو اس سلسلے میں احکامات موصول ہوگئے ہیں جبکہ ہائی کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر کو شریف خاندان کی معاونت کے لئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی میت کو پاکستان روانہ کرنے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کرلی جائے گی، بیگم کلثوم نواز کی میت جمعتہ المبارک کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی تدفین جاتی امرا میں ان کے سسٹر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کا فیصلہ نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا ،اس سلسلے میں نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لئے برطانیہ روانہ ہورہے ہیں ،بیگم کلثوم نواز کا انتقال، حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ جب پاکستان آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں

جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کوپاکستان لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نوازاور حسین نواز پاکستان آئیں گے یا نہیں اس سلسلے میں شریف خاندان مزید پریشانی کا شکار ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا،حسن نوازاور حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ

اگر حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تدفین کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتار کرلیاجائے گا اور انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا اس کے بعد عدالت ہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…