اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئی ہیں، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ

’’ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دل سے تعزیت کا اظہار کرتاہوں، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور مریم نوازشریف اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے، غم کے اس موقع پر میری دعائیں شریف خاندان کے ساتھ ہیں‘‘۔دریں اثناء نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نوازکو بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے متعلق خبر سرکاری ٹی وی سے ملی ،تب تک انہیں جیل حکام کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا،سب سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی اہلیہ اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سرکاری ٹی وی سے معلوم ہوئی ،والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی مریم نواز جیل میں آبدیدہ ہو گئیں جس کے فوراً بعد نواز شریف،،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کانفرنس روم میں بٹھا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ہی کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی پیرول پر رہائی کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ان کی رہائی کے لئے کام جاری ہے اورنواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کے لیے دستاویز بھی تیار کی جا رہی ہیں، دستاویزات کے مکمل ہونے کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے سے لیکرتدفین تک پیرول پر رہائی دیدی جائے گی۔بتایا جارہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گاجبکہ شہباز شریف پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن روانہ ہورہے ہیں اور وہ لندن سے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…