پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’اللہ کرے کسی کو ایسے کم ظرف دشمنوں سے واسطہ نہ پڑے‘‘ بیگم کلثوم نواز جب وینٹی لیٹرپر تھیں تو کیا ہواتھا؟ صحافی عمر چیمہ کا افسوسناک انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)’’اللہ کرے کسی کو ایسے کم ظرف دشمنوں سے واسطہ نہ پڑے‘‘ بیگم کلثوم نواز جب وینٹی لیٹرپر تھیں تو کیا ہواتھا؟ صحافی عمر چیمہ کا افسوسناک انکشاف، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئیں ہیں ، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دنیا بھر سے شریف فیملی سے اظہار تعزیت کیاجارہاہے ایسے میں صحافی عمر چیمہ نے شریف خاندان کے مخالفین کو ایسی بات کہہ دی کہ انہیں شرم سے پانی پانی کردیا،

عمر چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ ’’جب کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر تھیں تو نوازشریف کے مخالفین مذاق اُڑاتے رہے، اور بیماری کو ڈرامہ قرار دیا، اللہ کرے کسی کو ایسے کم ظرف دشمنوں سے واسطہ نہ پڑے‘‘بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر اڈیالہ جیل میں سننے کے بعدسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز غمزدہ اور آبدیدہ ہو گئے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نوازکو بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے متعلق خبر سرکاری ٹی وی سے ملی ،تب تک انہیں جیل حکام کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا،سب سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی اہلیہ اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سرکاری ٹی وی سے معلوم ہوئی ،والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی مریم نواز جیل میں آبدیدہ ہو گئیں جس کے فوراً بعد نواز شریف،،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کانفرنس روم میں بٹھا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ہی کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی پیرول پر رہائی کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ان کی رہائی کے لئے کام جاری ہے اورنواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دینے کے لیے دستاویز بھی تیار کی جا رہی ہیں،

دستاویزات کے مکمل ہونے کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے سے لیکرتدفین تک پیرول پر رہائی دیدی جائے گی۔بتایا جارہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گاجبکہ شہباز شریف پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن روانہ ہورہے ہیں اور وہ لندن سے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…