جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کی پالیسی ناکام،تجارتی جنگ میں چین نے امریکہ کو پچھاڑ دیا،کتنی بڑی ر قم کا فائدہ اُٹھالیا؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

بیجنگ (آن لائن) امریکا کی جانب سے چینی در آمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کے باوجود چین کی امریکا سے تجارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں چینی در آمدات 31 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔

کسٹمز دستاویزات کے مطابق امریکا میں در آمدات میں اگست کے مہینے میں 13.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو جولائی کے ماہ میں 13.3 فیصد تھا۔دوسری جانب چین میں امریکی در آمدات 13.3 ارب ڈالر 11.1 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 11.8 فیصد تھی۔ واضح رہے کہ 22 مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات پر تقریباً 60 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد چین نے انتقاماً 128 امریکی مصنوعات پر درآمد ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔بعد ازاں گزشتہ ماہ کے آخر میں دنیا کے دو بڑے تجارتی ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء4 پر مزید ٹیکس نافذ کیے تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ درآمدی محصولات سے بچنا چاہتی ہے تو اپنے فون کے اجزاء4 امریکی سرزمین پر تیار کرے۔خیال رہے کہ ایپل اسمارٹ فونز کے کئی پرزے چین میں تیار کر کے امریکا لائے جاتے ہیں اور اسی باعث اسے امریکی اضافی محصولات ادا کرنے پڑتے ہیں۔ایپل نے امریکی تجارتی حکام پر واضح کیا ہے کہ محصولات کے نفاذ سے اسمارٹ فون کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کی مزید مصنوعات پر267 بلین کے اضافی محصولات عنقریب لگائے جا رہے ہیں۔  امریکا کی جانب سے چینی در آمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کے باوجود چین کی امریکا سے تجارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…