ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں 1000 سال پرانی مسجد دریافت،مزید چھان بین جاری 

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسلام کی آمد کے بعد ملک بھر میں عقاید، روایات حتیٰ کہ فن تعمیر کے طریقوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ امارات میں پرانی مسجد کے آثار العین کے مقام پر ملے ہیں جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے قریب پانی کی نکاسی کی نالیوں کے ساتھ تین دیگر عمارتوں کے کھنڈرات بھی ملتے ہیں۔ اغلب امکان یہ ہے کہ یہ مسجد خلافت عباسیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ خلافت عباسیہ کا دور اسلام کا سنہری اور تاب ناک دور کہلاتا ہے۔ابوظہبی میں شعبہ ثقافت وسیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ العین میں ایک ہزار سال پرانی مسجد کی دریافت خطے کی تاریخی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔ اس مسجد کی دریافت کے بعد ماہرین آثار قدیمہ اس دور کے انسانی طرز زندگی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ العین قصبیکی تاریخ 3000 سال پرانی ہے۔ وہاں پر ایک چھوٹا قلعہ اور کئی تاریخی عمارتیں اس کی عظمت رفتہ کی گواہی دیتی ہیں۔ اسلام کی آمد کے بعد اس علاقے کا طرز زندگی اور ماحول کافی بدل گیا۔ کھدائیوں سے مسجد کے کھنڈرات کے ساتھ پرانے برتن بھی ملے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ برتن وضو کے لیے استعمال کئے جاتے رہے ہیں۔  متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…