اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا،تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات موجود ہیں۔تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور شاہ فرمان بھی شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایوان صدر میں موجود ہیں۔نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نےحلف اٹھانے کے بعد حلف نامے پر دستخط کئے کریں گے یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 353 الیکٹورل ووٹ لے کر ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔