منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے سے ہوم سیریز میں شعیب ملک کو”لائف لائن“ ملنے کا امکان

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور / ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوے کےخلاف سیریزکیلیے تجربہ کار آل راو¿نڈر شعیب ملک کو ایک اور ’ لائف لائن ‘ ملنے کا امکان روشن ہوگیا، انھوں نے گذشتہ دن سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور پینتھرز کیخلاف 49 گیندوں پر 95رنز بٹور کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، ہارون رشید کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی پلیئرز کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلیے فیصل آباد پہنچ چکی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ ہارون رشیدو دیگر ارکان سلیم جعفر، اظہر خان اورکبیرخان شامل ہیں، سلیکٹرز قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا ڈیٹا تیار کریں گے، عمراکمل کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری کا کام شروع ہوگیا، دوسری جانب زمبابوے نے ٹور کیلیے اپنی صف آرائی مکمل کرلی۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں ہول سیل پیمانے پر7 تبدیلیاں کردی گئیں، ریگس چاکابووا، اسٹورٹ میٹسکینری، ٹافیڈزوا کامونگوزی اور سلومون مائر کو ڈراپ کردیا گیا، تجربہ کار برینڈن ٹیلر ریٹائرہوجانے کی وجہ سے دستیاب نہیں، ٹینڈائی چتارا ٹانگ انجرڈ ہونے کے سبب زیر غور نہیں لائے گئے، چارلس کووینٹری،گریم کریمر،کرسٹوفر ایم پوفو، ووسی سباندا، برائن ویٹوری اور رچرڈ متمبامی کو واپسی کا موقع مل گیا۔
23سالہ آل راو¿نڈر روئے کایا کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لینے سلیکٹرز فیصل آباد میں سر جوڑ کربیٹھ گئے ہیں، قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں فیصل آباد وولفز اور ملتان ٹائیگرز کے میچ کے دوران سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید دیگر ارکان سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان کے ہمراہ اقبال اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں اے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد واپس آنے والے ہارون رشید نے ساتھی سلیکٹرز کیساتھ ملکر زمبابوے کیخلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے اسکواڈز کیلیے ممکنہ پلیئرزکی ابتدائی فہرست تیار کرلی، ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران فارم کے ساتھ فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی،آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے نوجوان کرکٹرزکا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔
منتخب کھلاڑیوں کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت اور مثالی فٹنس کیلیے کام کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نے پیر کو پشاور پینتھرز کیخلاف 49 گیندوں پر 95رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر زمبابوے کیخلاف سیریز کے لیے اپنا کیس مضبوط کرلیا، بعد ازاں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کا دورہ بھی کرنا ہے جہاں آل راو¿نڈر کی ماضی میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔
قومی ایونٹ کے دوران سلیکٹرز عمراکمل کی کارکردگی پر خاص توجہ مرکوز رکھیں گے، کسی کھلاڑی کی فٹنس ذرا سی بھی مشکوک ہونے پر اسے زیر غور نہیں لایا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری کا کام شروع ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق کیوریٹرز کو سپورٹنگ ٹرف تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ بیٹ اور بال میں توازن سے میچ شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرسکیں، دوسری جانب زمبابوے نے دورئہ پاکستان کیلیے اپنی صف ا?رائی مکمل کرلی۔ مہمان ٹیم نے اپنے ورلڈکپ اسکواڈ میں ہول سیل پیمانے پر7تبدیلیاں کردی ہیں، ریگس چاکابووا، اسٹورٹ میٹسکینری، ٹافیڈزوا کامونگوزی اور سلومون مائرکو ڈراپ کردیا گیا، تجربہ کار برینڈن ٹیلر ریٹائر منٹ کی وجہ سے 7سال میں پہلی بار کسی سیریز کیلیے دستیاب نہیں ہونگے۔
ٹینڈائی چتارا ٹانگ میں تکلیف ہونے پر پاکستان سے سیریز کیلیے زیر غور نہیں لائے گئے جبکہ چارلس کووینٹری،گریم کریمر،کرسٹوفر ایم پوفو ، ووسی سبانڈا ، برائن ویٹوری اور رچرڈ متمبامی کی واپسی کیساتھ 23سالہ آل راو¿نڈر روئے کایا کو پہلی بار نیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلیے آسکتے ہیں،چارلس کووینٹری جارحانہ بیٹنگ کیلیے مشہور ہیں، زمبابوے کو تجربہ کار برینڈن ٹیلر کی کمی محسوس ہوگی۔
ان کی جگہ وکٹ کیپنگ گلوز رچرڈ متمبامی سنبھالیں گے، رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے ووسی سبانڈا اور بولنگ میں سرفہرست ایم پوفوکمی پوری کرسکتے ہیں جو کہ 10سال سے کسی نہ کسی طور انٹرنیشنل مقابلوں میں سرگرم رہے ہیں، بولنگ کو برائن ویٹوری اور گریم کریمر سے تقویت ملے گی، اسپن کے شعبے میں سین ولیمز اور سکندر رضا بھی موجود ہونگے۔
پراسپر اتسیا میڈیم پیسر ہیں، اسکواڈ میں چند جارح مزاج کھلاڑیوں کی شمولیت سے ثابت ہوتا ہے زمبابوے کی ٹیم ورلڈکپ میں اختیار کی جانے والی دفاعی حکمت عملی کو پاکستان میں دہرانے کا ارادہ نہیں رکھتی، اسکواڈ میں ایلٹن چگمبرا(کپتان)، سکندر رضا بٹ، چھامو چھیبابا ، چارلس کوینٹری، گریم کریمر، کریگ ایرون، روئے کایا، ہملٹن مساکیڈزا، کرسٹوفر ایم پو فو ، ٹوانڈا موپاریوا، رچرڈمنڈ متمبامی،تناشے پانیاگرا، ووسی سبانڈا، پراسپر اتسیا، برائن ویٹوری، سین ولیمزشامل ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…