جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں 1000 سال پرانی مسجد دریافت،مزید چھان بین جاری

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسلام کی آمد کے بعد ملک بھر میں عقاید، روایات حتیٰ کہ

فن تعمیر کے طریقوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ امارات میں پرانی مسجد کے آثار العین کے مقام پر ملے ہیں جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے قریب پانی کی نکاسی کی نالیوں کے ساتھ تین دیگر عمارتوں کے کھنڈرات بھی ملتے ہیں۔ اغلب امکان یہ ہے کہ یہ مسجد خلافت عباسیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ خلافت عباسیہ کا دور اسلام کا سنہری اور تاب ناک دور کہلاتا ہے۔ابوظہبی میں شعبہ ثقافت وسیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ العین میں ایک ہزار سال پرانی مسجد کی دریافت خطے کی تاریخی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔ اس مسجد کی دریافت کے بعد ماہرین آثار قدیمہ اس دور کے انسانی طرز زندگی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ العین قصبیکی تاریخ 3000 سال پرانی ہے۔ وہاں پر ایک چھوٹا قلعہ اور کئی تاریخی عمارتیں اس کی عظمت رفتہ کی گواہی دیتی ہیں۔ اسلام کی آمد کے بعد اس علاقے کا طرز زندگی اور ماحول کافی بدل گیا۔ کھدائیوں سے مسجد کے کھنڈرات کے ساتھ پرانے برتن بھی ملے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ برتن وضو کے لیے استعمال کئے جاتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…