ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے اختلافات،امریکہ نے بڑا اعتراف کرلیا،دونوں ممالک اب ملکر کیا کریں گے؟ حیرت انگیز اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی نائب سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے مابین دیگر معاملات میں اختلافات کے باوجود دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں ہمیشہ اچھے تعلقات جاری رہیں گے۔رینڈل جی شرائیور جو ایشیئن اور پیسفک سکیورٹی امور کے نائب دفاعی سیکریٹری ہیں، کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان احترام پر مبنی تعلقات کے لیے خاصے پر امید ہیں جس سے دونوں کو فائدہ پہنچے۔

یومِ دفاع کے موقع پر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ کے دورہ اسلام آباد سے تعلقات میں ایک نیا آغاز ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی تعلقات ہمیشہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد رہے ہیں اور اس میں کبھی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا پاکستان کے قیام کے دن سے تعلقات میں کچھ سقم ضرور ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کاایک دوست، ایک حمایتی اور اہم ساتھی تھا اور آئندہ بھی اہم ساتھی رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنی قربانیاں دیں اور ہم انہیں غیر اہم نہیں سمجھتے، ہم تعلقات اور شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔اس بیان کے باوجود انہوں نے جنرل جوزف ڈنفرڈ کے اس بیان کو دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ وقت تھا کہ دونوں ممالک اپنے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کریں۔نائب سیکریٹری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے دیگر معاملات میں آنیو الے اتار چڑھا کے برعکس فوجی تعلقات ہمیشہ ایک جیسے رہتے ہیں۔رینڈل جی شرائیور نیکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہم معاملات میں امریکا کا ساتھ نبھایا ہے چاہے وہ القاعدہ کو محدود کرنے کی کوشش ہو یا داعش کو شکست دینے کی یا پھر اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام امن مشن بھیجنے کا اقدام، ان تمام معاملات میں تعاون سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…