جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کروانے کی اپیل کے بعد برطانیہ کی مساجد میں اعلانات، بڑا کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی، ان کی اپیل پر برطانیہ کی مساجد میں بھی فنڈز جمع کرنے کے لیے اعلانات شروع ہو گئے، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی اس اپیل پر لندن کی ایک مسجد کے امام نے نماز جمعہ کے وقت لوگوں سے اپیل کی کہ لوگ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں،

اب اگلے جمعہ سے برطانیہ کی تمام مساجد میں فنڈز اکٹھے کرنا کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ڈیمز فنڈ کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، انسان سب سے زیادہ اپنی اولاد سے محبت کرتا ہے اور کیا ہم اپنی اولاد کو مقروض چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، ان کو پانی کی قلت دے کر دینا چاہتے ہیں، ہمیں اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کو بہتر ماحول اور خوشحال ملک دینا ہے جس کیلئے ہمیں آگے بڑھ کر ڈیمز بنانے کیلئے آگے آنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر آنیوالے ہر مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیوں نے آگے آکر ہمیں ریسکیو کیا ہے اور ان کی وطن سے محبت اور تڑپ قابل ستائش اور لازوال ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ایسی کی قدروقیمت کریں جیسی وہ ہر مشکل وقت میں ہماری کرتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں اپنی مکانات اور جائیدادیں بناتے ہیں، یا تو ان پر قبضے ہو جاتے ہیں یا کوئی ان کو بیچ کھاتا ہے اور وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی سے بھی محروم رہتے ہیں یا قانونی کارروائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، ہم عدلیہ اور وزیراعظم کو مل کر ان کیلئے بھی کام کرنا ہو گا اور ان کو انکا حق دیناہو گا جو وہ ہم سے توقع رکھتے ہیں۔اس سے قبل160چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔

چیف جسٹس نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے پانی کے حوالے سے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے قائم کئے گئے فنڈ کے حوالے سے فیصلہ ہماری اجازت سے کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس حوالے سے مشاورت کرتے تو ان کو ہوشربا حقائق سے آگاہ کرتے۔ چیف جسٹس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ جلد پانی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم پر پہرہ دوں گا اگر مجھے وہاں ڈیم پر جھونپڑی بنا کر بھی رہنا پڑا تو رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…