جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک دن قبل اپنی موت کی خبر سنانے والی بریسٹ کینسر میں مبتلا برطانوی صحافی چل بسیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)تقریباً دو سال سے زیادہ عرصے سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا برطانوی نشریاتی ادارے کی معروف نیوز پریزنٹر ریچل بلینڈ چالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہوں نے موت سے ایک روز قبل ہی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا کہ وہ چند دنوں کی مہمان ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ریڈیو فائیو کے سامعین کے لیے ریچل بلینڈ کی آواز بہت جانی پہچانی تھی کیونکہ وہ ریڈیو فائیو پر خبریں پڑھنے کے علاوہ دیگر پروگراموں کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ریچل کے خاندان والوں نے ان کی موت

کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت ہی باصلاحیت براڈ کاسٹر ہونے کے علاوہ نہایت ہی اچھی بیٹی، بہن، خالہ، بھانجھی، بیوی، اور اپنے پیارے بیٹے فریڈی کی ماں تھیں۔آخری دنوں میں وہ اپنے دو سالہ بیٹے کے لیے ایک ڈائری میں یادیں تحریر کر رہی تھیں۔گذشتہ روز ہی ریچل بلینڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ دوستو مجھے افسوس ہے کہ میرا وقت آگیا ہے۔ اچانک مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے پاس صرف چند دن اور ہیں۔ میں آپ سب کی بہت شکرگزار ہوں۔ریچل ایک لاعلاج کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، اور نومبر سنہ 2016 میں ڈاکٹروں نے چالیس سالہ صحافی کو بتایا دیا تھا کہ انہیں بریسٹ کینسر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…