کوپن ہیگن(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی ملک ڈنمارک میں نقاب کرنے مسلمان خاتون پرایک ہزار کروناجرمانہ عائد کر دیا گیا،خاتون کا تعلق ترکی سے ہے جو اپنا ویزا تجدید کرانے ڈینش حکام کے پاس گئی تھیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک پولیس کا کہنا تھا کہ مسلم خاتون نے جرمانہ ادا کیا اوروہاں سے روانہ ہو گئیں ،خاتون
کا صرار تھا کہ وہ ڈنمارک کے اس قانون سے واقف نہیں تھیں جس کے تحت عوامی مقامات پر نقاب اوڑھنا خلاف قانون ہے۔رواں سال مئی میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا قانون منظورکیاتھا جس کے بارے میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں ۔یورپی ملک آسٹریا، فرانس اور بلجیم بھی اپنے اپنے ممالک میں اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔