لندن(این این آئی)گاڑیوں میں تبدیلی لاکر جدید تر بنانیوالے 2 پاکستانی نڑاد برطانوی بھائیوں کی دھوم مچ گئی ،برطانوی ٹی وی کے مطابق یہ دونوں بھائی ایسیکس میں ایک سپر کار ورکشاپ کے مالک ہیں، جہاں دنیا کی پاورفل اسپورٹس کاروں میں اپنی مرضی کے مطابق اصلاحات، ڈیزائننگ میں تبدیلی اور اختراعات کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس بہت سے لوگ آتے ہیں، جو اپنی کاروں کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ اپنا کوئی ذاتی برانڈ بنا رہے ہوں۔ لوگ اپنی کاروں کو اپنے اسٹائل
کے مطابق بنانا چاہتے ہیں اور یہ ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شوقین افراد اپنی گاڑیوں کو منفرد بنانے کے لیے ایک لاکھ پاؤنڈ تک اْڑا دیتے ہیں۔کاشف کے مطابق لوگ اپنی کاروں پر پیسہ خرچ کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کے لیے یہ ایک لو افیئر کی طرح ہے، جن لوگوں کو فاسٹ کاریں پسند ہیں، وہ اس پر بغیر حساب کتاب کے پیسہ لگا دیتے ہیں۔ان دونوں بھائیوں نے 20 برس قبل مشرقی لندن میں اپنے والد کے گھر کے ڈرائیو وے سے فاسٹ کاروں پر کام کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔