ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شامی فوج ادلب میں دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنے کو تیار ہے، روس

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ شامی فوج باغیوں کے مضبوط گڑھ شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں شامی مسلح افواج اس مسئلے کے حل کے لیے تیاری پکڑ رہی ہیں۔ ترجمان نے ادلب کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دیا ہے۔

مگر وہاں شامی فوج کی کارروائی کے نظام الاوقات کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔انھوں نے روس کے لڑاکا طیاروں کے ادلب پر فضائی حملوں سے متعلق اطلاعات پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔روسی وزارت دفاع نے بھی ان حملوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔دمتری پیسکوف نے کہا کہ شام میں باغیوں کے اس آخری مضبوط گڑھ میں بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں اور ان سے صورت حال عمومی طور پر عدم استحکام سے دوچار ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان سے ہماری عارضی تنصیبات کو خطرہ لاحق ہے۔ بلاشبہ اس مسئلے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ادلب میں مقامی حکومت مخالف گروپوں کے علاوہ شام کے دوسرے علاقوں سے بے دخل کیے گئے مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے جہادی ، باغی جنگجو اور ان کے خاندان رہ رہے ہیں۔ان میں ماضی میں القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ کے جنگجو نمایاں ہیں۔ شامی فورسز اب ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے اس صوبے کا چاروں اطراف سے محاصرہ کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…