واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو تنبیہ کی ہے کہ شام اور اتحادی افواج ادلیب صوبے پر حملہ کرنے کی غلطی نہ کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر روس، شامی صدر بشار الاسد اور ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلیب پر حملہ فاش غلطی ہوگی جس سے ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے چلے جائیں گے۔ روس اور ایران کو اس عظیم انسانی المیے
سے دور رہنا چاہئے۔اتحادی افواج نے شام سے باغیوں کے زیر تسلط تمام ہی علاقوں کو واگزار کروالیا ہے تاہم شمالی صوبہ ادلیب اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔ شامی حکومت نے باغیوں سے آخری معرکے کا فیصلہ کرتے ہوئے ادلیب پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کیلئے شام کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے، اتحادی افواج ادلیب کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔