اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

روسی صدر پوٹن نے چار پاکستانیوں کے لیے روس کے اعلیٰ سول خصوصی ایوارڈکا اعلان کردیا، ان چاروں افراد نے کیا کارنامہ انجام دیاتھا؟تفصیلات جاری

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے چار پاکستانی شہریوں کو روس کے آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازدیا ۔ روسی کوہ پیما کو جولائی کے اواخر میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ریسکیو کیا تھا۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چار پاکستانی شہریوں کو آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ پاکستانی شہری پاکستانی فوج کے اس ریسکیو مشن کا حصہ تھے

جس میں ایک روسی کوہ پیما کو پاکستان کے شمالی علاقے میں ریسکیو کیا تھا۔ان افراد کو ایوارڈ دینے کا اعلان روس کے سرکاری گزٹ میں جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کیا گیا۔ بیان کے مطابق اعلیٰ روسی ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں میں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انجم رفیق اور فخر عباس شامل ہیں۔رواں برس جولائی کے مہینے میں دو روسی کوہ پیما پاکستان کے شمالی علاقوں میں بیافو گ گلیئشر کی لیٹوک ون نامی چوٹی سر کرنے کی کوشش کی دوران پھنس گئے تھے۔ روسی کوہ پیماؤں میں سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما الیگزنڈر گوکوف اور ان کے ساتھ سیرگئی گلازونوف شامل تھے۔دونوں کوہ پیماؤں کے پاس تین روز سے خوراک ختم ہو چکی تھی اور پچیس جولائی کے روز وہ ایک مقام پر پھنس گئے۔ اس دوران گلازونوف چوٹی سے گر کر ہلاک ہو گئے تاہم گوکوف کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری رکھی گئیں۔بیس ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر پھنسے اس روسی کوہ پیما کو آخر کار اکتیس جولائی کے روز ریسکیو کر لیا گیا تھا۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ پاکستانی فوج کے ریسکیو اہلکاروں نے پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر کوئی کامیاب امدادی کارروائی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…