پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل ،عمران خان نے تینوں ٹیموں میں تگڑے کھلاڑی شامل کر دئیے

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی، نجکاری اور پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)تشکیل دے دی،9 رکنی کابینہ کمیٹی برائے سی پیک میں وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن میں تمام وزاتوں کو مطلع کیا گیا کہ 7رکنی کابینہ کمیٹی برائے توانائی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

وزیر پیٹرولیم غلام سرور کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔توانائی کمیٹی کے ارکان میں نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل مشیر صنعت و پیداوار بھی شامل ہیں جب کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔وزیراعظم نے 7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بھی تشکیل دی ہے جس کا چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون، وزیر منصوبہ بندی، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل صنعت و پیداوار، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاٹی اصلاحات اور کفایت شعاری کمیٹی کے ارکان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی میں مشیر تجارت و ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ وزیر نجکاری یا مشیر کی تعیناتی پر ممبر مقرر کیا جائے گا۔وزیراعظم نے 9 رکنی کابینہ کمیٹی سی پیک بھی تشکیل دی ہے جس کا چیئرمین وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کو مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خارجہ، وزیرقانون وانصاف، وزیرخزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر ریلوے اور وزیر مملکت برائے داخلہ کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ کمیٹی میں مشیر تجارت وٹیکسٹائل،صنعت وپیداوار و سرمایہ کاری بھی ہوں گے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کابینہ کمیٹی سی پیک کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔کابینہ ڈویژن نے تینوں کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…