بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ کا اسکائپ کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ کی جانب سے متعدد بار ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ کو ری ڈیزائن کیا جاچکا ہے اور اب ایک بار پھر ایسا کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسکائپ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرکے اسنیپ چیٹ جیسے اسٹوری فیچر ہائی لائٹ کو شامل کیا گیا تھا۔ مگر اب کمپنی نے اس فیچر کو اسکائپ سے نکال کر اس ایپ کو ایک بار پھر آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکائپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ مکمل طور پر ری ڈیزائن اسکائپ کے ڈائریکٹر آف ڈیزائن پیٹر سکلمین کے مطابق صارفین کی اکثریت کے لیے کالنگ مشکل اور ہائی لائٹس کا استعمال سمجھ سے بالاتر تھا، تو ہمارے لیے ایک قدم پیچھے آکر اپلیکشن کو آسان بنانا ضروری تھا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اب اسکائپ کے ڈیزائن میں اس بات پر توجہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے استعمال کرتے ہیں یعنی کالنگ، ویڈیو کاللز اور میسجنگ۔ کمپنی کی جانب سے ایسے فیچرز کو نکال دیا جائے گا جو کہ کوئی استعمال نہیں کرتا جبکہ یوزر انٹرفیس کو سادہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈیسک ٹاپ پر چیٹس، کالز، کانٹیکٹس اور نوٹیفکیشنز کو بائیں جانب ٹاپ پر منتقل کردیا جائے گا تاکہ نیوی گیشن کو مرکزی حیثیت دی جاسکے۔ اسکائپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر صارفین کے لیے دستیاب کمپنی کے مطابق ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کے فیڈ بیک کو سنتے ہیں اور اسکائپ کو اس کے مطابق ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ سال اسکائپ کو مکمل ری ڈیزائن صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا تھا اور اب جاکر کمپنی اسنیپ چیٹ جیسی تبدیلیوں کو ختم کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…