جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

اردن،فلسطین کنفیڈریشن کے حوالے سے فلسطین کا سرکاری موقف کیا ہے؟

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

عمان/مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا ایک متنازع بیان ان دنوں ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث ہے۔ اس بیان میں وہ ایک اسرائیلی صحافیہ کو کہہ رہے ہیں کہ اْنہیں اردن کے ساتھ کنفیڈریشن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے۔صدر عباس کے اس بیان کے بعد فلسطینی اتھارٹی کا سرکاری رد عمل معلوم کرنے کے لیے عرب ٹی وی نے فلسطینی ایوان صدر سے رابطہ کیا۔

ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ کنفیڈریشن میکینزم 1984ء سے فلسطینی قیادت کے ایجنڈے پر ہے۔ اس وقت سے آج تک ہمارا یہ اصولی موقف رہا ہے کہ دو ریاستی حل اردن سے خصوصی تعلقات کا دروازہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنفیڈریشن کیقیام کا فیصلہ فرد واحد یا کوئی ایک گروپ نہیں کرے گا بلکہ یہ دونوں قوموں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ایک وفد نے رام اللہ میں صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد صدر عباس کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کے سامنے اردن کے ساتھ الحاق کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی صدر کو کہا تھا کہ اگر اسرائیل بھی اس کنفیڈریشن کا حصہ بنتا ہے تو وہ اس تجویز کو قبول کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب اردن نے فلسطین، اردن کنفیڈریشن کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ اردنی حکومت کی خاتون ترجمان جمانہ غنیمات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنفیڈریشن کی تجویز ناقابل بحث موضوع ہے۔ فلسطین کے حوالے سے اردن کا موقف واضح ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطین کو بھی ایک آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔ اسرائیل 1967ء کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پر واپس جائے اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…