بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا ‘سب سے بہترین’ اسمارٹ فون اب پاکستان میں دستیاب

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کو اب پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون کو جنوبی کورین کمپنی نے 9 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا تھا اور اب یہ پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔  سام سنگ کا پہلے سے بڑا سب سے ‘طاقتور’ گلیکسی نوٹ 9 یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کچھ بڑا ہے۔

بلکہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے جس میں 6.4 انچ کی انفٹنی بیزل لیس اسکرین دی گئی ہے،مگر دیکھنے میں چھوٹا لگتا ہے جس کی وجہ ٹاپ اور نچلے حصے میں بیزل بہت کم ہونا ہے۔ یہ فون بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، جو کہ کسی بھی گلیکسی نوٹ فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے، گزشتہ سال کے ماڈل میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری تھی، البتہ نوٹ 7 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی تاہم بیٹریاں پھٹنے پر اس ماڈل کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ گلیکسی نوٹ 9 میں جو ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے وہ ایس نائن پلس والا ہی ہے۔ 12، بارہ میگا پکسل کے کیمرے میکنیکلی طور پر ایڈجسٹ ایبل آپرچر کے ساتھ ہیں جو کہ بہت روشن 1.5 سے لے کر چھوٹے 2.4 آپرچر پر سوئچ ہوسکیں گے، تاہم اس کا انحصار ایکسپوزر کنڈیشن پر ہے۔ کیمرہ ایپ خودکار طور پر بھی آپرچر بدل سکتی ہے جبکہ صارف اپنی مرضی سے بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی نوٹ نائن اب تک کا بہترین فلیگ شپ فون ہے جو کہ پاکستان میں اوشین بلیو، مڈنائٹ بلیک اور لیونڈر پرپل میں 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 999 روپے ہے۔ تاہم سام سنگ نے پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے طور پراس فون کو خریدنے پر کچھ فائدے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جیسے اس ڈیوائس کو استعمال کرنے والے صارفین کریم رائیڈ پر 20 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے، ایک جیولری برانڈ Swarovski کی مصنوعات پر 25 فیصد ڈسکاﺅنٹ ملے گا اور جاز کا 6 جی بی فور جی ڈیٹا بھی مفت ملے گا، جبکہ فٹنس کلب اسٹرکچر کی رکنیت میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…