جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے جھوٹے الزامات کی بنا پر غلط موقف اختیار کیا ، عرب اتحاد

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اقوام متحدہ کے بعض عہدے داروں کے حالیہ بیانات پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے جھوٹے الزامات پر مبنی غلط موقف اختیار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا۔

ہم اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی انسانی امدادی تنظیموں پر حوثیوں کے دباؤ سے آگاہ ہیں لیکن اقوام متحدہ کو حوثیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر بھی بولنا چاہیے اور خاموش نہیں رہنا چاہیے۔کرنل ترکی المالکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں مچھلی مارکیٹ پر حملہ حوثیوں نے کیا تھا لیکن اب وہ اس کی مسلسل تردید کرتے چلے آرہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ صنعاء میں اقوام متحدہ کی کسی بھی تنظیم کے کام کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے۔انھوں نے وضاحت کی کہ عرب اتحاد بعض ہدایات اور رہ نما اصولوں پر عمل پیرا ہے اور وہ اقوام متحدہ کے تحت اداروں کے ساتھ ابلاغ کے لیے تیار ہے ۔تاہم عالمی ادارے کے موقف میں غیر جانبداری اور اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق اصولوں کی پاسداری کے لیے ایک عزم ہونا چاہیے اور حوثیوں کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار نہ کی جائے۔عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن میں ایک بین الاقوامی تنظیم کے گوداموں پر حوثی ملیشیا کے قبضے سے متعلق تو اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یمن کی بندرگاہیں انسانی امداد کی بیرون ملک سے آمد کے لیے اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں اور اس مقصد کے لیے ہوائی ، زمینی اور بحری اجازت نامے بھی مسلسل جاری کیے جارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ حوثیوں نے حال ہی میں سعودی عرب کی جانب آٹھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں ۔ان میں پانچ حج کے دوران میں فائر کیے گئے تھے۔اس ملیشیا نے یمن میں اسپتالوں او ر اسکولوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…