لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما و نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات تک اپنے استعفیٰ نہیں دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 4ستمبر کو اپنا ووٹ
پی ٹی آئی کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار عارف علوی کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہو جائیں گے کیونکہ صدارتی انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب کروانا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹر محمد سرور کو وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب نامزد کر رکھا ہے اور انہوں نے آج سینیٹ میں خطاب کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا تھا۔