اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دہشت گردی کی معاونت ایران اور قطر پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ پوڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایرایران اور قطر کو دہشت گردی کی معاونت سے روکنے کے لیے ان دونوں ملکوں پر کڑی نظر رکھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کیرولینا کے رکن کانگریس نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کوششوں کے باوجود ایران اور قطر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نہیں روکا جا سکا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بنکوں سے غیرملکی کرنسی قطر کے نیشنل بنک میں منتقل کیے جانے کے خدشات ہیں۔ ایران کا غیرملکی

حاصل کرنا اور اسے دوسرے ملکوں کے ساتھ لین دین کے لیے استعمال کرنا دہشت گردی کی حکومتی فنڈنگ کا بنیادی جزو ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ایران نے قطری حکومت کی معاونت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہمیں ایران اور قطر کی حکومتوں کی سرگرمیوں سے خدشات لاحق ہوگئے تھے۔ٹیڈ پوڈ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تمام کے لیے بھی تہران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر، ایران اور حزب اللہ سب دنیا میں دہشت گردی کے منصوبوں پر رقوم صرف کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…