بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنا سب سے سستا اسمارٹ فون گلیکسی جے 2 کور متعارف کرادیا ہے جو اس جنوبی کورین کمپنی کا گوگل کے اینڈرائیڈ گو پروگرام کی پہلی ڈیوائس ہے۔ اینڈرائیڈ گو پروگرام میں ایسے فونز کو شامل کیا جاتا ہے جس میں نئے آپریٹنگ سسٹم کا لائٹ ورژن دیا جاتا ہے جبکہ گوگل ایپس بھی لائٹ ورژن کی ہوتی ہیں۔  سام سنگ کا ایسا اسمارٹ فون پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

تاہم سام سنگ کا یہ نیا فون اینڈرائیڈ اوریو 8.1 کے ساتھ ہوگا اور فی الحال اینڈرائیڈ پائی کا ورژن نہیں دیا جارہا ہے، جبکہ سام سنگ نے اس میں اپنے یو آئی کو بھی آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا ہے۔ اس فون میں 5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ایکسینوس 7570 پراسیسر، 2600 ایم اے ایچ بیٹری، ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج ہوگی، تاہم اس میں میموری کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟ اس کے بیک پر 8 میگا پکسل کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلیکسی جے 2 کور ایک مکمل اسمارٹ فون کا تجربہ فراہم کرے گا اور اس میں چند ایسے اہم فیچرز ہیں جو ہائی اینڈ ڈیوائسز کا حصہ ہوتے ہیں، خصوصاً یہ پہلی بار اسمارٹ فون لینے والوں کے لیے زیادہ اچھا ثابت ہوگا۔ یہ فون سب سے پہلے بھارت اور ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور مستقبل قریب میں دیگر مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 100 ڈالرز سے کم ہوگی یعنی پاکستان میں یہ 10 سے 12 ہزار روپے کے درمیان فروخت کے لیے پیش ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…