پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کا دوسرا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپو نے دنیا کا دوسرا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون آر 17 پرو متعارف کرادیا ہے۔ یہ فون چین میں متعارف کرایا گیا ہے جو اوپو آر 17 کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔ یہ نیا فون اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 4299 چینی یوآن (لگ بھگ 78 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔ اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ بیک پر یہ فون رنگ بدلتا محسوس ہوگا۔ اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو اس سے پہلے ہیواوے پی 20 پرو میں نظر آیا تھا۔ اوپو کے فون میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل، دوسرا 20 میگا پکسل جبکہ تیسر ٹی او ایف

تھری ڈی اسٹریو کیمرہ سنسر سے لیس ہوگا۔ اس کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس فون میں نوچ کی جگہ واٹر ڈراپ ڈیزائن دیا گیا ہے جو اسی کمپنی کے ایف 9 جیسا ہے، یعنی ایسا نوچ جو پانی کے قطرے جیسا ہے، جس کے اندر فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج، کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.2 سے کیا ہے۔ اس فون میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ یہ ڈوئل سم اسمارٹ فون ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…