اوکاڑہ (آن لائن )مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھر ی ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعظم اور وزرا ء کے صوابدیدی فنڈزختم کردئے تھے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد امین،ملک شمشیر کی قیادت میں شہریوں کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2015ء کو اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمیڈیا کو آگاہ کر دیا تھاکہوزیر اعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کردئے ہیں
جب موجودہ حکومت نے اس کا ایک بار پھر اعلان کر دیا ہے اس سے انہوں نے کون سا تیر مار لیا ہے جو کچھ نواز شریف کر چکے ہیں اس کا دوبارہ اعلان کرنے سے نیا پاکستان نہیں بن پائے گا حکمرانوں کو وہ کچھ کرنا ہوگا جس کا انہوں نے اپنی انتخابی مہم، منشور ، سودن کے پلان اور پانچ سال سے نواز شریف کی حکومت کو تنقید انداز میں بیا ن کیا تھا انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف بھارت سے مذاکرات کرے تو مودی کا یار اور غدار لیکن یہ عمل موجودہ حکومت کرے تو اس پر سب خاموش کیوں ہیں