لاہور (یوپی آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے پروگرام ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین اپنے حلقہ اور وزارتوں کے مسائل کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزردار سے ملاقات کرسکیں گے جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں جبکہ پنجاب میں کابینہ تشکیل دئیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب تمام صوبائی وزراء کو
ہدایات بھی جاری کرینگے جس میں انہیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی کہ وہ بھی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب خود بھی عام آدمی کے مسائل جاننے کیلئے ہفتے میں ایک دن کھلی کچہری بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عوام کے مسائل سنے جائیں گے اور موقع پر ہی ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے جبکہ ان کھلی کچہریوں کا انعقاد سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کیا جائیگا ۔