جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

رچمنڈ کے داماد عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر ۔۔۔۔۔!لندن کے بزنس مین نے اپنی دکان کے باہر ایسا بینر لگا دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،بینر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں برطانیہ کے ایک بزنس مین اشوانی کمار نے اپنی دکان کے باہر بینر لگا کر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی۔65 سالہ اشوانی کمار کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، جنہوں نے 1947 میں تقسیم کے بعد گوجرانوالہ سے بھارت ہجرت کرلی، جہاں اشوانی کمار کی پیدائش ہوئی لیکن وہ کم عمری میں ہی لندن آکر مقیم ہوگئے۔اشوانی کمار کی لندن کے جنوب مغربی علاقے رچمنڈ میں ایک گروسری کی دکان ہے،

جس کے ساتھ وہ ڈرائی کلینر کا بھی کام کرتے ہیں۔عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی انہوں نے اپنی دکان کے باہر ایک بینر لگایا جس پر درج ہے،رچمنڈ کے داماد عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارک ہو۔دکان کے باہر عمران خان کی کامیابی کا بینر مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا ٗجو راہ گیروں کو دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔واضح رہے کہ رچمنڈ وہ علاقہ ہے جہاں عمران خان کی پہلی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اشوانی کمار نے بتایا کہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ، رچمنڈ پارک کے مقامی ایم پی ہیں جن سے ان کا والد اور بیٹے جیسا تعلق ہے جبکہ ان کے والد سے بھی ان کی کافی دوستی تھی ٗجب وہ حیات تھے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی جمائما سے شادی ان کی دکان سے کچھ دور واقع ایک رجسٹری آفس میں ہوئی تھی ٗاْس وقت وہ اخبارات بھی فروخت کیا کرتے تھے اور اکثر ہی عمران خان اور ان کے سابق سسرالی اْن کے پاس آیا کرتے تھے، تب سے ہی اس خاندان سے اْن کے بہترین تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان جب بھی لندن آتے اینابیل گولڈ اسمتھ ہاؤس میں رہتے تھے۔ ایک دن وہ ایک مقامی شخص کی طرح ان کے پاس کرتا شلوار میں آئے اور ان سے جنگ اخبار خریدا، وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ عمران خان نے صرف مختصر گفتگو کی اور مسکرا دیئے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے انہوں نے عمران خان کیلئے بینر لگایا ہے، تب ہی گزرتی ہوئی گاڑیاں ہارن بجاتی ہیں یا مقامی افراد وہاں رک کر مٹھائی وغیرہ کھاتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔واضح رہے کہ اشوانی کمار طویل عرصے سے رچمنڈ میں مقیم ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا جس کے بعد وہ اپنے آپ کو پاکستان سے محبت کرنے والا سمجھتے ہیں۔اشوانی کمار لندن سے گوجرانوالہ اپنے بڑوں سے ملنے آئے تھے ٗجن کا گھر جی ٹی روڈ پر واقع ہے، انہوں نے بتایا کہ

یہاں ہونے والی خاطر تواضع نے اْن کا دل ہی جیت لیا۔دوسری جانب جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہماری کمیونیی میں کافی دوست ہیں ٗجن میں سے ایک میں بھی ہوں اور وہ پاکستانی ووٹرزکے فیصلے کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کے لیے ایک طویل جنگ تھی لیکن مجھے کبھی کوئی شک و شبہ نہیں تھا کہ وہ وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے ٗ وہ کرپشن کے مسائل کو بھی بخوبی حل کریں گے جس کی وجہ سے پاکستان کافی عرصے سے پیچھے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…