اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا،حمایت مانگنے کیلئے پارٹی قیادت نے خورشید شاہ کو ن لیگ سے رابطوں کا ٹاسک دیا جس کے بعد آج سابق اپوزیشن لیڈر نے ایاز صادق سے ملاقات کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کی حمایت کی صورت میں ن لیگ کو سینٹ میں تعاون کی پیشکش کی گئی،لیکن سابق سپیکر نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔دریں اثنا پیپلز پارٹی
کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہےیاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیا تھا لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن میں ن لیگ سے مدد مانگی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کواپنا صدارتی امیدوار نامزد کر رکھا ہے ۔صدر کا الیکشن 4 ستمبر کو ہوگا جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔