پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس بالآخراحتساب عدالت نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 27اگست تک کے لیے ملتوی کردی،پیر کو احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی،سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو

انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر دو افراد نے نواز شریف کے قافلے پر گل پاشی کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،احتساب عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے نواز شریف کے خلاف بقیہ دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے جانے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نمبر 1 نے بھی تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر عدالت نے صرف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا،خواجہ حارث کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ نہ آنے کے باعث دیگر 2 ریفرنسز اس عدالت میں منتقل ہوئے،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنا ہے یا علیحدہ، اس کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے، کوئی عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،تاہم دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے خواجہ حارث کی دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا منظور کرلی،حتساب عدالت نے آج پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو بھی طلب کر رکھا تھا،سماعت کے دوران ان کی غیرموجودگی پر جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ واجد ضیا کہاں ہیں، ابھی تک پیش نہیں ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو

آگاہ کیا کہ واجد ضیا راستے میں ہیں، ریکارڈ لے کر آرہے ہیں،سردار مظفر عباسی نے مزید کہا کہ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کیا تھا، پہلے اسے مکمل کیا جائے،تاہم خواجہ حارث نے کہا کہ ابھی میں نے ہائی کورٹ جانا ہے، وہاں سے یہاں واپسی ممکن نہیں،جس پر جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے کہ واجد ضیا پرا ب جرح نہیں ہوسکتی،اس کے ساتھ ہی عدالت نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت پیر 27 اگست تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر واجد ضیا پر جرح کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…