ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

’’مشرف کی کابینہ‘‘ نامزد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا لیگی رہنمااحسن اقبال کوجوابی ٹویٹ،ایسا جواب دے دیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان اور نامزد وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چوہدری نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال کو” جعلی ارسطو “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال جس کابینہ کا حصہ تھے اسکی آدھی تعداد بھی مشرف صاحب کی ہی کابینہ تھی، اس وقت احسن اقبال کی آنکھوں پر منافقت کی پٹی تھی۔اتوار کو سابق وزیر داخلہ اور اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی

جانب سے نامزد کردہ وفاقی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ کابینہ دیکھ کے معلوم ہوا کہ نئے پاکستان کے دھوکے میں ہم مشرف کے قدیم پاکستان میں پہنچ گئے ہیں ۔جس کے جواب میں نامزد وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چوہدری نے احسن اقبال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جس کابینہ کا حصہ تھے اس کی آدھی تعداد بھی مشرف صاحب کی ہی کابینہ تھی لیکن اس وقت آپ کی آنکھوں پر منافقت کی پٹی اور اقتدارکا ہوس تھا تو آپ کواعتراض نہیں تھا ،جعلی ارسطو صاحب۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…