لاہور(آئی این پی) لاہور میڈیکل سوسائٹی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی، ورثا نے لاش واہگہ روڈ پر رکھ کر پولیس اور ملزمان کیخلاف شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ مزدور کی معصوم بیٹی ماں باپ کا سہارہ بننے کی بجائے درندگی کا نشانہ بن گئی ورثا نے بتایا کہ اقرا لاہور میڈیکل سوسائٹی کے ڈاکٹر خلاد ربانی کے گھر کام کرتی تھی ڈاکٹر کے بیٹے رضوان نے اقرا
کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کی حالت غیر ہونے پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی دن زیرعلاج رہنے کے بعد وہ موت کے منہ میں چلی گئی ورثا کے مطابق ملزم کا باپ اور پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں لاش کو جلد دفنا کر معاملہ ختم کرنے کے لیے پیسوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے ورثا نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کیا۔