ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انتہائی بد نظمی، غیر ملکی سفارتکاربھی ششدر،متعدد واپس چلے گئے، افسوسناک صورتحال

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ کی حلف برداری کے موقع پر انتگورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور تقریب میں مدعو مہمان نشستیں تلاش کرتے رہے ،جتنی نشستیں لگائی گئی تھیں اس سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ،

جس کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر نشستیں ڈھونڈتے رہے،جبکہ بہت سے لوگ پہلے سے لگائی گئی نشستوں پر لوگوں سے درخواستیں کر کے بیٹھے ،خاص بات یہ ہے کہ ملائشیاء کے قونصل جنرل خیر النظران عبدالرحمان سمیت بہت سے غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی نشستیں نہ ملیں اور صورتحال کے پیش نظر بعض سفارتکار تقریب حلف برداری میں شرکت کئیے بغیر واپس چلے گئے ،جبکہ بعض سفارتکاروں نے کھڑے ہوکر حلف برداری کی تقریب اٹینڈ کی، اس بارے میں بعض لوگوں نے گورنر ہاؤس میں موجود پروٹوکول کے عملے کو نشاندہی کی کہ لوگ واپس جارہے ہیں،لیکن انہوں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ،نشستیں کم ہیں اور لوگ زیادہ آگئے ہیں،حلف برداری کی تقریب بھی ایک گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے کے بجائے 6 بجے شروع ہوئی اور لوگ دھوپ میں بیٹھے وزیراعلیٰ اور قائم مقام گورنر کا انتظار کرتے رہے۔ وزیر اعلی سندھ کی حلف برداری کے موقع پر انتگورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور تقریب میں مدعو مہمان نشستیں تلاش کرتے رہے ،جتنی نشستیں لگائی گئی تھیں اس سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ،جس کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر نشستیں ڈھونڈتے رہے،جبکہ بہت سے لوگ پہلے سے لگائی گئی نشستوں پر لوگوں سے درخواستیں کر کے بیٹھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…