جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جبری گمشدگیاں، اب وزیر بن گئی ہیں تو یہ کام کرکے دکھائیں، شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا اپنی والدہ کو ہی سرپرائز، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، اس بیس رکنی کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے،

یہ وزراء اپنے عہدوں کا حلف پیر کے روز اٹھائیں گے، اس کابینہ میں شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا گیا ہے، فواد چوہدری وزارت اطلاعات، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو وزارت دفاع کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فروغ نسیم وزیر قانون، شیخ رشید وزیر ریلوے اور خالد مقبول وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے۔ اسد محمود کو کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان ملنے پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’شیریں مزاری! آپ کو بہت مبارک ہو، آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے اور میں یہ دعا کرتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ آپ کارکردگی دکھائیں گی، پاکستان میں انسانی حقوق پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، مجھے امید ہے کہ آپ وزارت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے جن مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی ان میں جبری گمشدگی کا مسئلہ بھی شامل ہو گا!‘‘ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، اس بیس رکنی کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…