جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والی بینظیربھٹو کی قریبی ساتھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بدین کے حلقہ قومی اسمبلی 230 بدین سے مسلسل پانچویں بار منتخب ہو کر قومی اسمبلی کا حصہ بنیں،رپورٹ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (این این آئی)وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بدین کے حلقہ قومی اسمبلی 230 بدین سے مسلسل پانچویں بار منتخب ہو کر قومی اسمبلی کا حصہ بنی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اس سے قبل عالم اسلام کی پہلی اسپیکر قومی اسمبلی بننے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو متعدد مرتبہ قائم مقام صدر پاکستان رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا اور اسی حیثیت سے انہوں نے سابق فوجی حکمران صدر پاکستان پرویز مشرف کا استعفیٰ بھی منظور کیا

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی اہلیہ ہیں ان کے بڑے فرزند بئریسٹر حسنین مرزا رکن صوبائی اسمبلی سندھ ہیں چھوٹے بیٹے حسام مرزا اور بیٹی شیزرے مرزا ضلع کونسل بدین کے رکن ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سندھی زبان کے معروف روزنامہ عبرت کے ایڈیٹرانچیف قاضی اسد عابد کی بڑی بہن ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے والد مرحوم قاضی عبدالمجید عابد وفاقی وزیر اطلاعات نشریات رہ چکے ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھوں میں ہوتا تھا وہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی صوبائی سیکٹریری اطلاعات بھی رہ چکی ہیں ان کے شوہر ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری سے بغاوت اور اختلافات کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی پیپلزپارٹی سے راہیں جودہ ہوئیں انہوں نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا دورے اقدار اور حزب اختلاف میں انتہائی سرگرم رہیں بدین سمیت سندھ اور ملکی سطح کے مسائل اور عوامی مشکلات کے حل کے لیئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہیں ہیں حلقہ کی تعمیروترقی عوامی خوشحالی کے لیئے عملی اقدام کرائے عوام سے ہمیشہ رابطہ کے باعث ڈاکٹر فہمیدہ مرزا عوامی حلقوں میں مقبولیت رکھتی ہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر بدین کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہریوں کی جانب سے مٹھائیاں تقیسم کر کے خوشی کا اظہار کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…