منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی نامزدگی ،فیصلے عمران خان نہیں کررہے بلکہ کہاں ہورہے ہیں؟پنجاب میں وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا نہ ہی سپیکر،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کو مک مکا سرکار بنانے کی مبارک ہو، میثاق جمہوریت جیسے تاریخی دستاویز کو مک مک کہنے والے عمران خان نے خود تمام حدیں پار کر دیں۔ نئی حکومت کی قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ مک مکا بھی اتنا کہ پنجاب میں وزیراعلی تحریک انصاف کا ہے نہ ہی سپیکر ان کا اپنا ہے۔چودھری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی نامزدگیوں سے پتا لگ گیا تھا کہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں۔

جس کو ڈاکو کہا اس کو سپیکر بنایا جس کو قاتل کہا اسی ایم کیو ایم کو گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بن گئے ہیں اب قوم آج سے یوٹرن گننا شروع کر دے ۔ہم ایوان میں سلیکٹ پرائم منسٹر کو اپنے وعدے یاد کرواتے رہیں گے،خان صاحب کو لگ پتا جائے گا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بھڑکیں مارنے اور ایوان میں جوابدہ ہونے میں کتنا فرق ہے۔ مولابخش چانڈیونے کہا کہ میرے چیئرمن بھٹو کے حقیقی وارث بھی اب ایوان میں ہیں، جھوٹے دعوے کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…