کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے صدارت کے لیے نامزد کردہ امیدوار ڈاکٹر عارف علوی پیشے سے دانتوں کے ڈاکٹر اور تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 29 جولائی 1949 الہی علوی کے گھر پیدا ہونے والے عارف الرحمان علوی تحریک انصاف کے بانی ممبران میں سے ہیں۔عارف علوی نے عملی سیاست کا آغاز 1997 سے کیا اور پہلی بار کراچی سے صوبائی کے حلقے پی ایس 114 سے الیکشن لڑا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عارف علوی نے 2002 میں بھی سندھ کی
صوبائی نشست پی ایس 90 سے الیکشن لڑا اور 1,276 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔عارف علوی پہلی بار 2013 میں قومی اسمبلی کے حلقہ 250 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ڈاکٹر عارف علوی دوسری بار این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔69سالہ ڈاکٹر عارف علوی 2006 سے 2013 تک پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل رہے اور اس وقت تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف میں انتہائی سرگرم رہے ہیں اوردھرنے کے دنوں میں بھی کپتان کے ساتھ کھڑے تھے۔