ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

اقتدار آنی جانی چیز،آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں، بشریٰ بی بی بھی میڈیا کے سامنے بول پڑیں،کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ہم پر ملکی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس لئے ڈری ہوئی ہوں ۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے پروا نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں کیونکہ اقتدار تو آنی جانی چیز ہے اس کی کوئی پروا نہیں ہے لیکن اللہ پاک نے ہم پر ملک کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے ۔انہوں نے کہا

کہ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور صحت و تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے ۔ اب ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے تو انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی توقعات پر اتریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے عام درزی سے شیروانی سلوائی تھی اس کے لئے کوئی خاص قسم کا اہتمام نہیں ہوا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد دن رات کام کر کے قوم و ملک کی ترقی ہے تاکہ ہم عوام کی امنگوں پر پورا اتر سکیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…