اسلام آباد ( آئی این پی ) 1992 کے ورلڈ کپ کے ہیرو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کے مہمانوں والی گیلری میں بیٹھنے کے بجائے پریس گیلری میں بیٹھے رہے ، وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد جب عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے جانے لگے تو جاوید میانداد
ان کی گاڑی کے پاس پہنچ گئے اور انہیں گلے لگا کر مبارک باد دی ، عمران خان نے جاوید میانداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاوید کیسے ہو ، کل ایوان صدر میں تقریب حلف برداری میں آرہے ہو جس پر جاوید میانداد نے کہا کہ ضرور آؤنگا اور آپ سے ون ٹو ون ملاقات بھی کروں گا ۔