پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو گلابی رنگ کی ٹائی اور پگڑی پہن کر ہی پاکستان کیوں آئے ؟ یہ بھارت میں کس خاص موقعے پر پہنی جاتی ہے؟ بھارتی سیاستدان نے بتا دیا

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر ، سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پیار ،محبت اور امن کا پیغام لے کر پاکستان آیا ہوں ، عمران خان کو کرکٹ کے دور سے جانتا ہوں انہوں نے ہمیشہ مشکل لمحوں میں کمزوری کو اپنی طاقت میں تبدیل کیا ہے ، کھلاڑی اور فنکار فاصلے مٹاتے اور عوام کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے

واہگہ کے راستے پاکستان آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے اتنے عظیم لمحات کا حصہ بننے کا موقع میسر آرہا ہے ۔ میں سیاسی شخصیت کے طور پر پاکستان نہیں آیا بلکہ ایک دوست کی دعوت پر امن ، پیار او ر محبت کا قاصد بن کر آیا ہوں ۔ کچھ کام سرکار کے ہوتے ہیں اور میں اس میں دخل اندازی کرنے نہیں آیا بلکہ اپنے دوست کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو کرکٹ کے دور سے جانتا ہوں اوران کی شخصیت سے واقف ہوں ۔ وہ مشکل لمحوں میں کمزوری کو اپنی طاقت میں تبدیل کر جاتے تھے ، عمران خان نے چٹانوں کو اپنے لئے سیڑھی بنا یا ہے او رپاکستان کو اسی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور فنکارچاہے وہ نصرت فتح علی خان ہوں، بڑے غلام علی خان ، وسیم اکرم ، کشور کمار یہ فاصلے مٹاتے ہیں ، یہ لوگوں کو دو رنہیں کرتے بلکہ انہیں جوڑتے ہیں ۔اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جو گلابی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی اس رنگ کا مقصد دراصل محبت کا رنگ ہے ، یہ شگنوں کا رنگ ہے ، اس رنگ کی پگڑی شادیوں پر بھی پہنی جاتی ہیں ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ آس اور امید نہیں ٹوٹنی چاہیے او ر وقت بتائے گا کہ عمران خان اگلے چھ ماہ میں امیدوں پر پورا اترتے ہیں کہ نہیں ۔ ویسے عمران خان سونا ہے اسے جتنا آگ میں ڈالا جائے گا اس کی اوپر کی میل اترے گی اورنیچے سے مزید شاندار چیز نکلے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں عمران خان کیلئے کشمیری شال لے کر آیا ہوں جو انہیں تحفے کے طور پر پیش کروں گا۔ اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کیلئے اورپیار ، امن او رمحبت کے حوالے سے نظمیں بھی سنائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…