پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حوثی ملیشیا کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دیں گے،شہزادہ خالد بن سلمان

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک حوثی ملیشیا کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دے گا۔خالد بن سلمان نے عربی اور انگریزی زبانوں میں کی گئی ٹوئیٹس میں باور کرایا کہ ایرانی نظام حوثیوں کو غیر قانونی طور پر ہتھیار اور میزائل مْہیّا کرنے کے علاوہ اْنہیں حزب اللہ ملیشیا کے تربیت کاروں کے ذریعے سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس کا مقصد حوثیوں کو تجربہ پہنچا کر یمنی عوام کے خلاف جاری جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔سعودی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ حزب اللہ کے عسکری عناصر کی یمن میں موجودگی سے

ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی نظام نے اپنے پیروکار حوثیوں کی تربیت کا مشن اس دہشت گرد تنظیم کو سونپ رکھا ہے۔ ساتھ ہی اس امر کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ایران نواز فرقہ وارانہ ملیشیائیں اور ٹولیاں مل کر خطّے میں واقع ممالک کے اندر انارکی اور تباہی پھیلانے پر کام کر رہی ہیں۔شہزادہ خالد بن سلمان کے مطابق عرب اتحاد کی اسپیشل فورسز کے سابقہ آپریشن میں یمن میں حزب اللہ کے کردار اور حوثیوں کی براہ راست تربیت کے حوالے سے ثبوت سامنے آئے تھے۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ برادر ملک یمن میں تنازع کو طول دینے کے لیے ایرانی نظام براہ راست کردار ادا کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…