لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کی مسجد سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کا جوتا چوری ہو گیا ۔ مولانا الیاس چنیوٹی پنجاب اسمبلی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلے تو انہیں ان کا جوتا نہ مل سکا ۔ رکن اسمبلی اسمبلی سیکرٹریٹ کے
عملے سے جوتا مستعارلے کر ایوان میں آئے اورانہوں نے سپیکرچوہدری پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب واقعی تبدیلی آ گئی ہے ۔میں مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے گیا لیکن واپس آیا تو میرا جوتا چوری ہو چکا تھا جس پر ایوان میں قہقے بکھر گئے۔